مورنگا ( سوہانجنا ) ایک کرشماتی درخت ھے....................
- Get link
- X
- Other Apps
مورنگا ( سوہانجنا ) ایک کرشماتی درخت ھے۔
ہمارے اردگرد کئی ایسے پودے موجود ہیں جو قدرت کا تحفہ ہیں لیکن ہم اپنی کم علمی کے باعث ان سے فایدہ نہیں اٹھا پاتے ۔ان پودوں میں سے ایک سوہانجنا ( مورنگا ) ہے
دنیا بھر کے ماہرین غذائیت اور فوڈ سائنس کے ماہرین اس کی کرشماتی صفات پر حیران ہیں۔ اس کے ہر حصہ کو بطور غذا استعمال کیا جاسکتا ہے۔پھول بطور سبزی پکائے جاتے ہیں، پھلیوں کا اچار اور سالن تیار کیا جاتا ہے جبکہ جڑوں کا اچار پاک و ہند میں مقبول ہے۔ تحقیقات کے مطابق
مورنگا کے پتوں کے پوڈر میں
دودھ سے 17 گنا زیادہ کیلشیم،
دہی سے 9 گنا زیادہ پروٹین،
گاجر سے 4 گنا زیادہ وٹامن اے ،
بادام سے 12 گنا زیادہ وٹامن ای،
کیلے سے 15 گنا زیادہ پوٹاشیم اور
پالک سے 19 گنا زیادہ فولاد پایا جاتا ہے۔
سوہانجنا کے پتوں کی افادیت غذائی خصوصیات سے بھرپور ہے۔اس کے پتوں کا پچاس(50) گرام سفوف دن بھرکی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے کافی ہوتا ہے۔ایک غریب آدمی جو مہنگے پھلوں اور گوشت کا متحمل نہیں ہوسکتا وہ مورنگا کے استعمال سے اپنی غذائی ضروریات سستے داموں بآسانی پوری کر سکتا ہے۔ اور ساتھ ساتھ امیر و غریب صرف 5 گرام مورنگا پاؤڈر روزانہ کے استعمال سے ان بیماریوں سے محفوظ ھو سکتے ھیں۔ بلڈ پریشر ، شوگر ، دمہ ، السر ، جوڑوں کا درد ، بے خوابی ، قبض ، بواسیر ، مرگی ، کولیسٹرول ، کینسر اور مرانہ و جنسی کمزوری سمیت کم و بیش تین سوبیماریوں کا علاج موجود ہے۔ اور ان سب باتوں کی تصدیق کے لیے اپ گوگل کر کے دنیا کی مختلف یونیورسٹیوں کے حیران کن تجربات جن سے مورنگا کی آفادیت کا معلوم ھوتا ھے خود بھی علم حاصل کریں اور دوستوں و رشتے داروں میں شیئر کریں۔
- Get link
- X
- Other Apps
Comments
Post a Comment